انسان کی شکل میں شیطانوں کی گھناؤنی حرکت

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد وٹرنری ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل پر سلمان خان کا ردعمل
ممبئی ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)سلمان خان نے حیدرآباد میں پیش آئے 27 سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی عصمت ریزی اورقتل واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ انسانوں کی شکل میں انجام دی گئی شیطانوں کی گھناؤنی حرکت ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ معصوم بے قصور خواتین کی تکلیف دہ اور اذیت ناک موت ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ انسانوں کو مل جلکر ہمارے درمیان موجود ایسے شیطانوں کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔