دونوں ملکوں کے وزرائے داخلہ کی دستخط، دیگر امور پر بات چیت
نئی دہلی۔22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور ازبکستان نے منظم جرائم اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے معاملات میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ اور ان کے ازبک ہم منصب پولت بوبو جوشف نے اس معاہدہ پر دستحط کی تاکہ بشمول انسانی اسمگلنگ کے منظم جرائم و انسداد دہشت گردی مختلف شعبوں میں ہندوستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنایا جاسکے۔ بوبو جوشوف کی زیر قیادت ابزبک وفد نے یہاں وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف باہمی کارروائیوں کے بشمول باہمی مفادات کے دیگر کئی موضوعات پر گفت و شنید کی۔