یلاریڈی ۔ منڈل میں کورونا سے متاثر افراد کا ریکارڈ اندراج کرنے تحصیلدار سوامی نے وی آر او اور وی آر اے کو مشورہ دیا ۔ انہوں نے مستقر کے منڈل پریشد آفس میں اجلاس کا انعقاد کرکے کورونا مثبت افراد کی تمام تفصیلات درج کرنے انہوں نے گھروں پر محفوظ رہنے کی صلاح دینے اور باہر عام جگہ نہ گھومنے پھرنے کو کہنے کا مشورہ دیا۔ گھروں پر آکر کورنٹائن نہ رہنے کی سہولت ہوتو مقامی ماڈل اسکول پر بھی کورنٹائن رہ سکتے ہیں۔ ماڈل اسکول میں کورنٹائن سنٹر کا قیام عمل میں لایاگیاہے ۔ اس موقع پر DLPO راجندر پرساد ایم پی ڈی او پرکاش اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں بھی کورونا کی دوسری لہر مزید نہ پھلنے کے اقدامات کرنے ایم پی ڈی او رگھونے مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل پریشد آفس پر سیکریٹیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مواضعات کے متاثرین تک پہونچ کر انہیں وباء سے متعلق مشورے دیتے اور متاثرہ افراد کو ضروری احتیاط سے واقف کروانے کو کہا۔ ماسک نہ لگانے والوں اور سماجی دوری اختیار نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کے احکام دئے ۔ اس کے علاوہ ضامن روزگار مزدوروں کو کاموں پر تعداد میں اضافہ کرنے کو کہا۔ ضروری احتیاط کے ساتھ اسکیم کے کام جاری رکھنے کی ہدایات دی ۔ اس موقع پر ایم پی او سرینواس اے پی او مدھو اور دوسرے موجود تھے ۔
