لاس اینجلس: کبھی آپ نے سوچا ہے کہ جتنی پاکستان کی آبادی ہے، اس سے زیادہ پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر فالوورز ہیں؟جہاں اب تک کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 23 کروڑ 70 لاکھ فالوور رکھنے والے دنیا کے پہلے مرد اور شخصیت ہیں، وہیں اب امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے بھی 20 کروڑ فالوؤر والی پہلی خاتون بن گئیں۔جی ہاں 27 سالہ گلوکارہ آریانا گرانڈے رواں ہفتے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوؤرز رکھنے والی خاتون بنیں۔آریانا گرانڈے کی مقبولیت میں گزشتہ چند ماہ میں تیزی سے اضافہ ہوا اور وہ جہاں 20 کروڑ فالوورز والی پہلی خاتون بنیں، وہیں وہ اب تک سب سے کم عمر شوبز شخصیت بھی ہیں جن کے اتنے فالوؤرز ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ارب پتی سپر ماڈل اور بیوٹی کاسمیٹک کی مالک 22 سالہ کایلی جینر اور ریئلٹی اسٹار کم کارڈیشین بھی آریانا گرانڈے سے انسٹاگرام فالوورز کے حوالے سے پیچھے ہیں۔اس وقت انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوؤرز خود انسٹاگرام کے آفیشل پیج پر ہیں، جس کے فالوورز کی تعداد 36 کروڑ سے زائد ہے۔