انسپکٹر جواہر نگر پر حملہ میں ملوث 12 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا

   

حیدرآباد : انسپکٹر جواہر نگر پی بکشاپتی راؤ پر قاتلانہ حملہ اور نذرآتش کرنے کی کوشش میں ملوث 12 ملزمین کو رچہ کونڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اس حملے میں پونم چند کماوت ، نہال چند اور دیگر نے حصہ لیا تھا اور آر ڈی او کیسرا اور میونسپل کمشنر کے ہمراہ غیر مجاز تعمیرات کو برخواست کرنے پر مذکورہ افراد نے انسپکٹر جواہر نگر پر کیروسین چھڑک کر نذرآتش کردیا تھا جس میں وہ بچ گئے تھے ۔ پولیس جواہر نگر نے اس سلسلہ میں 16 افراد کی نشاندہی کی اور انہیں آج گرفتار کرلیا گیا ہے ۔