حیدرآباد 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) مسٹر محمد جاوید نے انسپکٹر کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ مسٹر جاوید کا تعلق 1998 ء بیاچ سے ہے اور اُنھوں نے سابق میں انسپکٹر رین بازار، لنگرحوض پولیس اسٹیشنس کے علاوہ ٹریفک پولیس اسٹیشن ٹولی چوکی اور آصف نگر میں خدمات انجام دی ہیں۔ مسٹر جاوید بحیثیت سب انسپکٹر ضلع نظام آباد کے کئی پولیس اسٹیشنس میں تعینات رہ چکے ہیں۔ حج سال 2017 ء میں اُنھیں اسسٹنٹ حج آفیسر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا تھا۔ اُنھوں نے سعودی عرب کے ہندوستانی قونصل خانہ میں خدمات بھی انجام دیں۔ مسٹر جاوید نے انسپکٹر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ہے۔
پٹنہ ہائی کورٹ کے جسٹس پرکاش کمار کا اے پی ہائی کورٹ تبادلہ
حیدرآباد،31اکتوبر(یواین آئی)پٹنہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس پرکاش کمار کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں آندھراپردیش ہائی کورٹ کا جج مقرر کیاگیا ہے ۔جسٹس کمار 13نومبر کو اے پی ہائیکورٹ کے جج کے طور پر حلف لیں گے ۔انہوں نے 26سال تک پٹنہ ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ کے طور پر پریکٹس کی جس کے بعد ان کو 25 دسمبر 2009کو پٹنہ ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ۔ بعد ازاں ان کو 24 اکتوبر 2011کو مستقل جج مقرر کیا گیا تھا۔