انشورنس پالیسی رقم کیلئے بیوی اور برادرنسبتی کا قتل

   

جئے پور : راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک شوہر نے انشورنس پالیسی کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی بیوی اور برادر نسبتیکو قتل کر دیا۔ انشورنس کے 1.90 کروڑ روپے لینے کے لالچ میں شوہر نے بیوی اور برادر نسبتی کو حادثہ کا شکار کر دیا۔ اس حادثہ میں بیوی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ بھائی نے علاج کے دوران ہاسپٹل میں دم توڑ دیا۔ قتل کا طریقہ ایسا تھا کہ پہلے تو پورا معاملہ سڑک حادثہ لگتا تھا، لیکن تفتیش میں پولیس کو شک ہوا۔ جس کے بعد جب معاملہ کی جانچ کی گئی تو ساری بات سامنے آئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ شوہر نے اسے سپاری دے کر قتل کیا تھا۔ قتل کیس کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد ملزم شوہر نے منصوبہ بنایا اور متوفی شالو سے کہا کہ اس نے بالاجی سے منت مانی ہے جہاں تمہیں 11 بار بالاجی کے پاس جانے کے لیے اسکوٹی پر جانا پڑے گا، تاکہ میرا کام ہو جائے اور اگلے دن شالو چلی گئی۔ شالو اپنے شوہر کے کہنے پر 5 اکتوبر کی صبح تقریباً پونے پانچ بجے اپنے بھائی راجو کے ساتھ اسکوٹی پر بیٹھ کر مندر جا رہی تھی کہ ایک ایس یو وی کار نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ جس سے دونوں ہلاک ہو گئے۔ شالو کے گھر والوں نے سوچا کہ یہ ایک سڑک حادثہ ہے، لیکن پولیس کو شک ہوا اور اس نے معاملے کے تمام پہلوؤں کی جانچ کی۔ تو سارے راز کھل گئے۔ فی الحال پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔