انشورنس پالیسی میں منافع کے نام پر دھوکہ ، شاطر ٹولی بے نقاب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : /16 فبروری (سیاست نیوز) انشورنس پالیسی میں بھاری منافع کا لالچ دے کر دھوکہ دینے والی ایک شاطر ٹولی کو رچہ کونڈہ پولیس کی سائبرکرائم ٹیم نے بے نقاب کردیا اور 5 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ باضابطہ ایک فرضی کال سنٹر کے ذریعہ انشورنس پالیسی لینے والے شہریوں کو یہ ٹولی دھوکہ دے رہی تھی ۔ راچہ کنڈہ حدود سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے 32 سالہ مرشد انصاری ، 28 سالہ ویکاس سنگھ ، 35 سالہ ترون شرما ، منیش ٹائیگر 34 سالہ اور 27 سالہ للت کمار ساکنان قاضی آباد ریاست اترپردیش کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ انشورنس پالیسی میں سرمایہ پر بھاری منافع کا اس ٹولی نے اس شخص کو جھانسہ دیا اور اس سے بھاری رقم کو لوٹ لیا ۔ گرفتار افراد پہلے ایک فرضی کال سنٹر میں کام کرتے تھے ۔ جنہوں نے دھوکہ دہی کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے ایک کال سنٹر قائم کیا اور شہریوں کو اپنے جال میں پھانسنے کیلئے کارروائی کررہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے شکایت گزار شخص کو فرضی ڈی ڈی 5 کروڑ ، 4 کروڑ اور 2 کروڑ روپئے کی ڈی ڈی دیکھائی اور جی ایس ٹی اور ٹیکس کے نام پر فیس ادائیگی کیلئے ایک کروڑ 60 لاکھ روپئے لوٹ لئے ۔ ع