انشورنس کے حامل افراد پر رعایتی شرحوں کا اطلاق نہیں

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: خانگی اور کارپوریٹ ہاسپٹلس میں کورونا مریض جو انشورنس کے تحت ہیں، ان پر حکومت کی شرحوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت نے کہا کہ ایسے مریض جن کا ہیلت انشورنس نہیں ہے ، ان کے علاج میں ہاسپٹلس کو حکومت کے قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔ حکومت کی شرحوں کا اطلاق انشورنس اسکیم والے مریضوں یا پھر کارپوریٹ کمپنیوں سے مفاہمت کے تحت علاج پر نہیں ہوگا۔ حکومت نے 6 جولائی کو کورونا علاج کیلئے خانگی ہاسپٹلس کیلئے شرحوں کا تعین کیا تھا۔ حکومت نے احکامات میں ترمیم کردی ۔ 15 جون کے احکامات کے مطابق خانگی ہاسپٹلس میں عام وارڈ اور آئسولیشن کیلئے روزانہ 4 ہزار روپئے ، آئی سی یو معہ وینٹی لیٹر و آئسولیشن کیلئے 7,500 روپئے اور آئی سی یو معہ وینٹی لیٹر و آئسولیشن کیلئے روزانہ 9,000 روپئے چارج کرنے ہدایت دی تھی ۔ ان چارجس میں مریض کے ایکسرے ، بلڈ ٹسٹ اور بعض دیگر ضروری معائنے اور ادویات شامل ہیں۔ 6 جولائی کے احکامات میں حکومت نے بعض مہنگی دواؤں کو شرحوں کی فہرست سے خارج کردیا۔ حکومت کے احکامات کے باوجود کارپوریٹ ہاسپٹلس مقررہ شرح پر علاج سے انکار کر رہے ہیں۔