انشولا کانت ورلڈ بینک کی ایم ڈی مقرر

   

نئی دہلی۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مینیجنگ ڈائریکٹر انشو لا کانت کو عالمی بینک گروپ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف فینانشیل آفیسر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔ انشولا کانت جو لیڈی سری رام ویمنس کالج سے اکنامکس آنرس کی گریجویٹ ہیں، دہلی کے اسکول آف اکنامکس سے اکنامکس کی ماسٹرس ڈگری کی حامل ہیں۔ 58 سالہ انشولا کانت 1983 میں پرابیشنر کی حیثیت سے ایس بی آئی سے وابستہ ہوئی تھیں۔