انصاری کاشاندار مظاہرہ ،تلنگانہ فٹبال ٹیم چمپئن

   

ہنگولی ، یکم اکتوبر (ایجنسیز) ۔نگولی (مہاراشٹرا) میں منعقدہ آل انڈیا فٹبال ٹورنمنٹ کے سنسنی خیز فائنل میچ میں تلنگانہ اسٹیٹ فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ تلنگانہ نے نوبل ناندیڈ، مہاراشٹرا اسٹیٹ ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 7–1 کے بڑے فرق سے شکست دی۔فائنل میں تلنگانہ ٹیم کے ہیرو سیف حسین انصاری رہے، جو بہادرپورہ حلقہ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی ہیں، میچ کے ہیرو ثابت ہوئے۔ انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 گول اسکورکیے اور فائنل میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ فتح تلنگانہ کے لیے فخر کا لمحہ ہے، جو ریاست کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں اور فٹبال کے میدان میں لگن کو ظاہر کرتی ہے۔