لکھنؤ: دو سال قبل اترپردیش کے گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن سلنڈر کی کمی سے 60 سے زیادہ بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر کفیل خان کو یوپی حکومت کے غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انصاف کی لڑائی ابھی بھی جاری ہے۔ یوگی حکومت نے ان کی برطرفی کا حکم دیا ہے۔ اس حکم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر کفیل نے کہا، ‘اس حکومت سے کبھی انصاف کی امید نہیں تھی۔ میں جانتا ہوں کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے اور مجھے اپنے نظام انصاف پر پورا بھروسہ ہے۔ ایک بار جب مجھے اس سلسلے میں سرکاری حکم مل جائے گا تو میں اسے چیلنج کروں گا۔ انصاف کی جنگ جاری رہنی چاہیے۔