انضمام حیدرآباد پر عوام کو امیت شاہ کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔17۔ستمبر ۔(سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے انضمام حیدرآباد پر دکن حیدرآباد کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہندستان کی آزادی کے باوجود حیدرآباد دکن میں خانگی فوج رضاکار ’حیدرآباد‘ کو علحدہ مملکت یا پاکستان کے حصہ کے طور پر دیکھنا چاہتی تھی لیکن ملک کے پہلے وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل کی کوششوں سے دکن کو ہندستان میں ضم کروانے میں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرہٹواڑہ کی متحدہ جدوجہد کے نتیجہ میں 17 ستمبر 1948 کو ریاست دکن حیدرآباد کو ہندوستان میں شامل کیا گیا اور نظام دکن کی حکمرانی کے دور کا خاتمہ ہوا۔ انہوں نے اپنے پیام میں نظام دکن کو ظالم حکمران قرار دیا اور حیدرآباد کو ہندوستان میں شامل کئے جانے کی حیدرآباد کے عوام کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے نظام دکن کے دور حکمرانی کو ظالمانہ قرار دیا اور کہا کہ ان حقائق سے دکن کے عوام کو واقف نہیں کروایا گیا۔3