انعامی نکسلی کی کورونا سے موت

   

جگدلپور : چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں ایک انعامی ماؤ نواز کی کورونا سے متاثر ہوکر موت واقع ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق کورونا کی زد میں آئے سینٹرل کمیٹی ممبر 40 لاکھ کے انعامی ہری بھوشن کی موت ہوگئی۔ ہری بھوشن ماؤ نوازوں کی سینٹرل کمیٹی کا ممبر و تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی سکریٹری کے عہدے پر تھا۔ وہ ریاست کے بستر ڈویژن و تلنگانہ کی سرحد پر گزشتہ ڈھائی دہائی سے سرگرم تھا۔ ضلع کے پامیڑ علاقے کے مینا گنٹا گاؤں میں 21 جون کو فوڈ پوائزننگ یا کورونا کے وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔بستر پولیس انسپکٹر جنرل سندر راج پی نے بتایا کہ ہری بھوشن کی مینا گٹا علاقے میں پیر کو موت کی اطلاع ملی ہے ۔