انعام بٹ کو ایک اور گولڈ میڈل

   

کراچی ۔ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز جیت کر پاکستان کے لئے ایک اور گولڈ میڈلحاصل کرلیا۔ پہلوان انعام بٹ نے فائنل مقابلے میں آذربائیجان کے پہلوان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔تین منٹ کی اس سنسنی خیز فائنل میں مقابلہ 2۔ 2 سے برابر تھا تاہم آخری پوائنٹ انعام بٹ نے حاصل کیا جس کی بنیاد پر وہ فاتح قرار پائے۔اس سے قبل انعام بٹ نے یوکرائن کے پہلوان کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔