٭ دہلی پولیس کا ایک کانسٹبل جسے 2018 ء میں بہترین کارکردگی پر انعام سے نوازا گیا تھا، اسے ہریانہ پولیس نے اگست میں پانی پتھ کے ایک بینک سے مبینہ طور پر زیورات لوٹنے کے الزام پر گرفتار کرلیا ہے۔ پانچ کروڑ روپئے مالیت کی جیولری چوری کی گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ ملزم کانسٹبل ایک معاون کے ساتھ لوٹ کا مال لے کر چلتا بنا۔ چند روز قبل اس کانسٹبل کے باپ اور ایک رشتہ دار گرفتار کئے گئے تھے۔ دہلی پولیس مرکزی وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہے۔ دارالحکومت میں برسر خدمت کانسٹبل کی حرکت نے فورس کو بدنام کیا ہے۔