حیدرآباد۔ 13 ستمبر (راست) الحاج محمد صدیق مؤظف پوسٹل انسپکٹر ولد محمد عثمان مرحوم متوطن مدور منڈل سدی پیٹ ضلع کا بروز دو شنبہ 11 ستمبر2023 بروز پیر بعمر 85 سال حیدرآباد کے خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ میت آبائی وطن منتقل کرنے کے بعد نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد مدور میں ادا کی گئی اور تدفین جدید قبرستان مدور میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چار فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9290247948 ، 9849962107 پر ربط کریں۔
00 الحاج محمد شجاع الدین قادری ولد محمد معین الدین قادری مرحوم ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ اے پی ایس آر ٹی سی ساکن الجابری کالونی یاقوت پورہ کا بعمر 87 سال چہارشنبہ 13 ستمبر 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد مان بی صاحبہ المعروف ریتی کی مسجد یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان نزد درگاہ حضرت اُجالے شاہ صاحب سعیدآباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 15 ستمبر کو بعد نماز عصر ریتی کی مسجد یاقوت پورہ چھاونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9396518898 / 9849250288 پر ربط کریں ۔
00 محمد تراب الدین خسرو ولد محمد مراد صدیقی ساکن موسی رام باغ ملک پیٹ کا بروز منگل 12 ستمبر کو دبئی میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد محمدی ٹی وی ٹاور ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8125837768 پر ربط کریں ۔
00 اہلیہ محمد عبدالقدیر مرحوم محترمہ حبیبہ کا بعمر 70 سال 12 ستمبر بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد جہاں نما لانسر میں ادا کی گئی ۔ تدفین مدن خان کالونی جہاں نما کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز جمعہ جامع مسجد جہاں نما لانسر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 5 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9347328390یا 6305763490 پر ربط کریں ۔
00 الحاج محمد علی حسامی سابق امام مسجد جہاں نما لانسرز فرزند جناب میر احمد علی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات 14 ستمبر بعد نماز ظہر جامع مسجد جہاں نما لانسرز میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان روشن جھرہ جہاں نما میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 8 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9959598529 اور 9346994899 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
00 نواب میر وزیر علی خان مرحوم کی زوجہ محترمہ فاطمہ بیگم ساکن پھول باغ، نصیب نگر کا انتقال 12 ستمبر منگل کو ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صدیق اکبرؓ عیدی بازار میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین مسجد فاروق اعظمؓ احاطہ زہرہ بی صاحبہؒ عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 14 ستمبر جمعرات کو مسجد صدیق اکبرؓ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9000066450 یا 9000005402 پر ربط کریں۔