حیدرآباد۔ 12 مئی (راست) جناب سید ہادی احمد ولد جناب سید احسان مرحوم کا 12 مئی 2024 کو علاج کے دوران خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سلیمہ خاتون حمایت نگر میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9391515600 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد غلام یزدانی ولد محمد خواجہ اسمعیل مرحوم کا ہفتہ 11 مئی کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 12 مئی کو بعد نماز ظہر مسجد محبوبیہ ریاست نگر مارکٹ میں ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ ریاست نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان و ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم منگل 14 مئی کو بعد نماز عصر مسجد محبوبیہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9398595095 پر ربط کریں۔