انـتـقـال

   

حیدرآباد۔ جناب شیخ مجیب الدین فرزند جناب شیخ قمر الدین مالک شیخ قمر الدین اینڈ سنس جویلرس گلزار حوض کا قلب پر حملہ کے باعث آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد میر پاشاہ مغلپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان امین صاحب تکیہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے شیخ منیر الدین سے 9246376416 اور شیخ مقیم الدین سے 9885062975 پرربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
l جناب محمد رکن الدین ولد جناب امیر الدین مرحوم کا 2 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد میاں فیروز، غازی بنڈہ حیدرآباد میں ادا کی گئی اور اسی مسجد میں 4 اپریل کو فاتحہ سیوم ہوا۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 8187886026 پر ربط کریں۔
l الحاج عبدالقادر (عرف جالنا بابو میاں) ساکن نیو بھوئی گوڑہ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 اپریل کو بعد ظہر مسجد قبا، نیو بھوئی گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین صوفی صاحب تکیہ، بوٹس کلب ٹینک بینڈ عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9885529979، 7799299424 پر ربط کریں۔
l غلام احمد خان ( نصرت ) ولد خواجہ احمد خان حال مقیم بیگم پیٹ کا 4 اپریل 21 شعبان کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد کاروان میں ادا کی گئی ۔ تدفین توپ خانہ کالی قبر کاروان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9177392909 ، 8374139689 پر ربط کریں۔
l الحاج حضرت فقر لطیف خان سرخیل زئی ولد غلام محمد خان مرحوم ساکن چنچل گوڑہ کا 4 اپریل بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ رات 10 بجے بروز اتوار مسجد منوریہ حضرت ذاکر میاں مرشد کی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین حضرت بندگی میراں سیدنا شاہ ابراہیم ؒ کاچی گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات6281400081 ، 9000045939 پر ربط کریں۔
lمحترمہ الحاجہ رحیم النساء بیگم زوجہ سید غفور احمد مرحوم کا 3 اپریل ہفتہ کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 4 اپریل اتوار کو جامع مسجد کنگس کالونی شاستری پورم میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین برق جنگ کی مسجد سے متصل قبرستان پیٹلہ برج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دختر شامل ہے۔ مرحومہ سابق ملازم سیاست سید جاوید احمد کی والدہ محترمہ تھیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 7382091301 پر حاصل کی جاسکتی ہے۔
l جناب صابر حسین ریٹائرڈ ساوتھ سنٹرل ریلوے اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کی اہلیہ عائشہ بیگم کا 4 اپریل بروز اتوار بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 72 سال تھی۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عالگیری شانتی نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 6 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد عالمگیری شانتی نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں شوہر، دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8106533633 پر ربط پیدا کریں۔