انــتــقال

   

حیدرآباد۔ جناب محمد نذیر احمد قادری رضوی ابن حضرت مولانا عبید المصطفیٰ ڈاکٹر محمد بشیر احمد قادری رضوی کا مختصر سی علالت کے بعد 3 اپریل 2021 ہفتہ کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر جامع مسجد درگاہ حضرت سید احمد بادپا ؒ میں مولانا قاری محمد مبشر احمد رضوی نے پڑھائی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف حضرت سید احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر جامع مسجد درگاہ حضرت سید احمد بادپا ؒ احمد نگر فرسٹ لانسرز مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9949003081 یا 9700063162 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید سراج الدین (موظف ہیلت انسپکٹر محکمہ صحت ) ساکن حافظ بابا نگر ولد جناب خواجہ غوث الدین مرحوم کا 2 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا۔ بعد نماز مغرب مسجد حصہ حافظ بابا نگر میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 4 اپریل بروز اتوار کو بعد عصر مسجد حصہ حافظ بابا نگر میں مقرر ہے۔ مزید معلومات فون نمبرات 9885988035 یا 9550690788 پر ربط کریں۔
٭٭ نواب محمد امیر الدین خان عرف احمد نواب ولد نواب محمد رشید الدین خاں مرحوم ساکن گھانسی میاں کا 2 اپریل 2021 بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد گھانسی میاں خلوت میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین مقبرہ پائیگاہ نزد درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 4 اپریل کو مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9676578365 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد عارف قریشی سینئر کانگریس قائد نامپلی ولد الحاج محمد عبدالستار چاند کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ درگاہ حضرات یوسفین ؒ میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع احاطہ درگاہ حضرات یوسفین ؒ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8106726286 یا 9963101741 پرربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالرحیم موظف ملازم بی ایس این ایل‘ ساکن ایس بی کالونی ہمایوں نگر کا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار 4 اپریل 2021 بعد نماز ظہر جہانرہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین عالمگیری قبرستان میں عمل میں آئے گی۔
٭٭ جناب محمد نظام الدین خان ولد نواب محمد شرف الدین خان نبیرہ نواب فصیح جنگ بہادر کا بروز ہفتہ 3 اپریل 2021 کو ہوا ۔ تدفین مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 4 اپریل بعد نماز عصر مسجد الٰہی چادر گھاٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 7780701942 یا 9394075300 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ عائشہ بانو زوجہ جناب سید قاسم اکبر حسینی مرحوم مشیرآباد کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 2 اپریل کو 10 بجے شب جامع مسجد مہدویہ مشیرآباد میں مولانا سید دلاور مخصوص الزمانی نے پڑھائی اور تدفین حظیرہ حضرت شاہ قاسم مجتہد گرو مہدوییہ مشیرآباد میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز پیر 5 اپریل کو صبح 8 بجے مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9440080692 یا 824727771 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب شیخ سعید ولد جناب شیخ سلمان موظف اکاؤنٹنٹ ساکن الاپتی نگر مہدی پٹنم کا بعمر 82 سال 3 اپریل 2021 کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر قطب شاہی مسجد بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز پیر 5 اپریل کو بعد عصر مسجد قطب شاہی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9515088254 یا 8374562617 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالسلام ولد جناب محمد روشن علی مرحوم سابق ملازم محکمہ پولیس ساکن اکبر باغ کا 3 اپریل 2021 بروز ہفتہ بوقت 5 بجے شام خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد امیر فاطمہ ، اکبر باغ نیو ملک پیٹ میں 4 اپریل اتوار کو بعد نماز فجر ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد اجالے شاہ ؒ قبرسان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات سیل نمبرات 8019468632 یا 8919270364 پر ربط کریں۔