انفارمیشن کمشنرس کے تقرر کو ہائی کورٹ میں چیلنج

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں انفارمیشن کمشنرس کے تقرر کے خلاف دائر کردہ درخواست کو ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے قبول کیا گیا ۔ اسٹیٹ انفارمیشن کمشنرس کے تقرر کے سلسلہ میں جاری کردہ جی او ایم ایس 27 کی منسوخی کی درخواست کی گئی ہے۔ چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان اور جسٹس وجئے سین ریڈی کے اجلاس پر اس معاملہ کی سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے انفارمیشن کمشنرس کی حیثیت سے کے شیکھر ریڈی ، شنکر نائک ، نارائن ریڈی اور سیف اللہ کا تقرر کیا ہے۔ یہ تمام عہدہ کیلئے درکار اہلیت سے محروم ہیں اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ہائی کورٹ میں ریاستی حکومت اور آر ٹی آئی کمشنرس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت دو ہفتہ بعد مقرر کی ہے۔