انفرادی ترقی کی ضمانت ملک کے عروج کی نشاندہی

,

   

نائب صدرجمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو کا ’کوئٹ انڈیا موؤمنٹ‘ کی سالگرہ تقریب سے خطاب

نئی دہلی: نائب صدر وینکئیا نائیڈو نے ہر فرد اور ہر تنظیم کو اس کی موروثی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا پورا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہمارا ملک ترقی کی نئی سطح پر پہنچ سکتا ہے ۔ نائیڈو نے 9 اگست انگریزوں بھارت چھوڑو تحریک کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھے گئے ایک مضمون میں ،کہا ہے کہ ہر شہری کو بااختیار بنانے اور اہل بنانا ضروری ہے تاکہ اسے جدت کے مواقع میسر ہو سکیں۔ تاکہ وہ ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 15 اگست 1947 کو آزادی حاصل کی ، وہ نہ صرف نوآبادیاتی حکمرانی کی بیڑیوں سے آزاد ہوا، بلکہ غزنوی کے حملوں کے بعد سے اس نے 1000 سال کے سیاہ دور کے جبر اور استحصال کی میراث کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ آزادی کی لمبی لڑائی اور آئین نے نئے ہندوستان اور اس کی تعمیر نو کے مقاصد کو واضح طور پر طے کردیا ہے ۔ آزاد ہندوستان کے یہ اہداف مہاتما گاندھی اور آزادی کی لڑائی کے دیگر مجاہدوں نے طے کئے تھے ۔نائب صدر نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ، ہندوستانیوں کی زندگی میں یقیناً بہتری آئی ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے ۔ اپنے بہترین اور سنہری منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے ۔ آئین کے ‘اہداف اور مقاصد کے حل’ کے سلسلے میں دستور ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے کہا تھا کہ کہ ہر ہندوستانی کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق بھرپور ترقی کرنے کا پورا موقع فراہم کرنا ہی ہمارا ہدف ہے ۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان باہمی ہم آہنگی ، مقاصد اور کوششوں میں کمی کی وجہ سے طویل مدت تک محکوم اور استحصال کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس سے سبق حاصل کرتے ہوئے ، تمام ہندوستانیوں کو اپنے متعلقہ ثقافتی اقدار اور تہذیب پر عمل کرتے ہوئے بھی ، ہندوستان کے ہمارے مشترکہ احساس کے پابند ہونے کی ضرورت ہے ۔ اسے مختلف تغیرات سے بالاتر ہوکر قوم پرستی کے جذبے کو بیدار کرنا چاہئے اور اسے مضبوط بنانا چاہئے ۔ منقسم ہندوستان کسی بھی دشمن کے لئے آسان ہدف بن سکتا ہے ۔ صرف ایک مضبوط ، غیر واضح اور جذباتی طور پر بااختیار ہندوستان ہی مشکوک عزائم کے ساتھ بری نظر رکھنے والے آنکھیں مخالفین کے خلاف مضبوط دفاع کر سکتا ہے ۔ نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی نے برابری کی حیثیت والے کئی دوسرے ممالک کو اپنی غلامی کی زنجیروں کو اتار پھینکنے کی ترغیب دی لیکن فی الحال عالمی برادری مختلف وجوہات کی بناء پر سخت تناؤ کی شکار ہے ۔ سرد جنگ کے بعد کثیرالجہتی بہت سی مشکلات سے دوچار ہے ۔ عالمی منظرنامہ مشکل تر ہوتا جارہا ہے حالانکہ ہندوستان بھی اس عالمی ماحول میں خوشحالی کے نئے مواقع تلاش کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو معاشی ، سائنسی ، صنعتی ، تکنیکی اور انسانی وسائل کی اپنی مکمل صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔ صرف ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان ہی نئے ابھرتے ہوئے عالمی نظم کو مثبت طور پر متاثر کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وبا نے فطری عدم مساوات کو بے نقاب کیا ہے اور معاشرے کے کچھ طبقات کی کمزوریوں کو مزید بڑھاوا دیا ہے ۔نائب صدر نے کہا ، ‘‘ہمیں سب کے لئے مساوات اور یکساں مواقع کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے اور ہندوستان کو ایک ہی دھاگے میں باندھنے کی ضرورت ہے ۔ ایک منقسم اور غیر منصفانہ معاشرہ تمام ہندوستانیوں کو اپنی صلاحیتوں کی بھر پور ترقی کے مواقع نہیں دے گا۔’’انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کا بنیادی مقصد سوراج تھا ، جس کے فریم ورک کی تعریف مہاتما گاندھی نے کی تھی۔