نئی دہلی :یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے EO/AO اور APFC کی 577 جائیدادوں پر بھرتی کے لیے2جولائی 2023 اتوار کو ملک بھر میں امتحان منعقد کیا جارہا ہے ۔ UPSC کے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ امتحانات ایک ہی دن منعقد کیے جائیں گے ۔ انفورسمنٹ آفیسر/اکاؤنٹس آفیسر کی 418 آسامیوں اور اسسٹنٹ پراویڈنٹ فنڈ کمشنر کی 159 آسامیوں کے لیے بھی امتحانات کا اعلان کیا گیا ہے۔ قلم اور کاغذ پر مبنی بھرتی کا امتحان 2 جولائی کو منعقد ہوہورہا ہے۔ انفورسمنٹ آفیسر/اکاؤنٹس آفیسر کے لیے UPSC امتحان آف لائن صبح 9.30 بجے سے صبح11:30بجے تک (فورنون سیشن) پورے ملک کے 79 مراکز پر منعقد ہوگا۔ بھرتی کے امتحان کے مقام کے بارے میں امیدواروں کو مقررہ وقت پر مطلع کر دیا گیا ہے۔