انفوسیس شیئر ہولڈرز کو 1گھنٹے میں 51 ہزار کروڑ کا فائدہ

,

   

بنگلورو : انفوسیس کے سرمایہ کاروں کو کمپنی کو پہلے سہ ماہی میں توقعات سے بہتر نفع حاصل ہونے کے بعد جمعرات کو تجارت کے پہلے گھنٹے میں زائداز 51 ہزار کروڑ روپئے کا نفع ہوا ہے۔ انڈیا کی دوسری بڑی آئی ٹی سرویسس کمپنی کے حصص کی قدر میں 14.5 فیصد کے ساتھ ریکارڈ اضافہ درج ہوا۔ انفوسیس کا منافع ایک سال قبل کے 3,798 کروڑ روپئے سے 11 فیصد بڑھ کر 4,233 کروڑ روپئے ہوگیا ہے۔