انفوسیس ملازمین کی ایک کروڑ کمائی

   

بنگلورو ۔ 8 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) انفوسیس کے زائد از 2200 ملازمین ایسے ہیں جو بیرون ہندوستان گزشتہ مالی سال کے دوران زائد از ایک کروڑ روپئے کمائے ۔ اکنامک ٹائمس کو دستیاب ڈیٹا کے مطابق ان ملازمین میں زائد از 1700 افراد شامل نہیں جنھیں کمپنی کی یوروپی برانچس میں راست طورپر ملازم رکھا گیا ہے ۔ گزشتہ مالی سال میں ہندوستان میں برسرکار تقریباً 30 انفوسیس ایکزیکٹیوز کو زائد از 1.02 کروڑ روپئے کی تنخواہیں حاصل ہوئیں اور یہ تعداد ایک سال میں بڑھکر 64 ہوچکی ہے ۔