لندن ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انفوسیس کے معاون بانی نارائنا مورتی کے داماد رشی سونک جو رچمنڈ کی کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، کو نئے وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ 39 سالہ رشی کو جونیر ہاؤسنگ منسٹر سے ترقی دیکر وزیرمالیات مقرر کیا گیا ہے۔ رشی سونک نے اکشتا مورتی سے 2009ء میں شادی کی تھی جو اسٹنیفورڈ یونیورسٹی میں ان کی ہم جماعت تھیں۔
