نئی دہلی : کورونا کی زد میں آنے والے لوگوں کو انفیکشن سے شفایاب ہونے کے بعد اب فضائی سفر کیلئے انتظار نہیں کرنا ہوگا۔اب تک کورونا کے انفیکشن کا علم ہونے کے بعد مریض کو فضائی سفر کیلئے تین ہفتے انتظار کرنا پڑتا تھا، گرچہ وہ اس سے پہلے ہی صحت یاب کیوں نہ ہوگیا ہو ۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے اس تعلق سے 21 مئی کو جاری اپنے سابقہ حکم میں ترمیم کی ہے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ پہلے مسافروں کو جہاں یہ اعلان کرنا ہوتا تھا کہ تین ہفتے میں اس کی کورونا کی جانچ رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے ، وہیں اب یہ اقرارکرنا ہوگا کہ وہ کورونا مثبت نہیں ہے یا کورونا مثبت پایا گیا تھا، لیکن علاج کے بعد اب انفیکشن سے پاک ہے ۔
