انقرہ : ترک حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردغان اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے مابین ہونے والی ملاقات کے تعمیری نتائج نکلیں گے۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے انقرہ میں کہا کہ دونوں صدور کی یہ پہلی بالمشافہ ملاقات انتہائی اہم ہو گی۔ اس ملاقات میں شام، افغانستان اور دیگر بحران زدہ خطوں کی صورت حال پر گفتگو کی جائے گی۔