انقرہ : افغانستان کے لیے750 ٹن سامان لے کر “گڈنیس ٹرین” دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہوگئی ہے۔ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے تعاون سے افغانستان کے لوگوں کے لیے 11 امدادی تنظیموں کے ذریعے اکٹھا کیا گیا 750 ٹن مواد لے جانے والی انسانی امدادی ٹرین کو روانہ کرنے کی تقریب میں وزیر داخلہ سلیمان سویئلو، وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو اور مذہبی امور کے سربراہ پروفیسر علی ایرباش نے شرکت کی۔ سے خطاب کرتے ہوئے قارا اسماعیل اولو نے کہا کہ ترکی تمام مظلوموں اور ضرورتمندوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔قارا اسماعیل اولو نے کہا کہ وہ ایک دوست اور برادر ملک افغانستان کے عوامکی ہر ممکنہ مدد کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ “ہماری 2 ٹرینیں 47 ویگنوں پر مشتمل ہیں اور ان میں تقریباً 750 ٹن سامان لدا ہوا ہے ۔