حیدرآباد : 30 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے انقلابی شاعر غدر کا مجسمہ نصب کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران ریونت ریڈی نے پارٹی برسر اقتدار آنے پر غدر کا مجسمہ نصب کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے حکومت نے مجسمہ کی تنصیب کو منظوری دے دی ہے۔ ایچ ایم ڈی اے کے حدود میں غدر کا مجسمہ نصب کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں درکار اراضی حکومت نے منظور کردی ہے۔ اس سلسلہ میں سرکاری احکامات جاری کردیئے گئے ۔ انقلابی شاعر غدر کے دیہانت کے فوری بعد ریونت ریڈی نے اعلان کیا تھا کہ حیدرآباد کے مرکزی مقام پر غدر کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ غدر نے اپنے فرزند سوریا کو اپنا سیاسی وارث مقرر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ انہوں نے نئی دہلی میں سرکردہ قائدین کا اپنے فرزند سے تعارف کرایا تھا۔ کانگریس نے حالیہ اسمبلی چنائو میں غدر کی دختر سکندرآباد کنٹونمنٹ سے ٹکٹ دیا تھا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ غدر کی حمایت کرنے والی تنظیموں نے مجسمہ کی تنصیب کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ 1