حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) انقلابی شاعر غدر کی دختر وینالہ نے حلقہ سکندرآباد کنٹونمنٹ سے ٹکٹ ملنے پر مقابلہ کا اعلان کیا ہے۔ ٹکٹ نہ ملنے پر بھی کانگریس کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ والدہ ویملا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ غدر کی دختر ہیں۔ جدوجہد کرنا ان کے خون میں شامل ہے۔ کئی دنوں سے عوام مجھ پر دباؤ ڈال رہے کہ مقابلہ کریں اور میڈیا میں بھی یہ خبریں شائع ہورہی ہیں کہ کانگریس مجھے کنٹونمنٹ سے امیدوار بنانے پر غور کررہی ہے۔ لہٰذا وہ کانگریس قیادت سے اپیل کرتی ہیں ان کے نام پر غور کریں۔ اگر انہیں امیدوار بنایا گیا تو وہ کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گی ۔ اگر کانگریس انہیں امیدوار نہیں بھی بنائی تو وہ مایوس نہیں ہونگی۔ کانگریس کی کامیابی کیلئے جدوجہد کریں گی۔ غدر کی بیوہ ویملا نے کہا کہ شوہر کے انتقال پر کانگریس قیادت نے انہیں ہمیشہ ساتھ رہنے کا تیقن دیا تھا۔ اگر کانگریس میری دختر کو ٹکٹ دیتی ہے تو وہ اپنی بیٹی کیلئے انتخابی مہم چلائیں گی۔ن