پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ڈاکٹر امبیڈکر سے موسوم کرنے کی اپیل
حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) انقلابی شاعر غدر نے کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی سے اُن کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔ اُن کے ہمراہ سابق وزیر جی ونود وینکٹ سوامی اور ایس سی ایس ٹی ایمپلائز فیڈریشن کے عہدیدار موجود تھے۔ غدر نے اتم کمار ریڈی سے خواہش کی کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے موسوم کرنے کے لئے مرکز سے نمائندگی کریں۔ اتم کمار ریڈی نے تیقن دیا کہ وہ اِس مسئلہ پر اسپیکر لوک سبھا و صدرنشین راجیہ سبھا سے نمائندگی کریں گے تاکہ نئی عمارت کا نام دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام سے موسوم کیا جائے۔ اتم کمار ریڈی نے کہاکہ مرکزی حکومت پارلیمنٹ کی نئی عمارت تعمیر کررہی ہے جو جمہوریت کے مندر کا درجہ رکھتی ہے۔ عمارت کا نام ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام سے موسوم کرنے کی صورت میں دستور ہند کے معمار کو بہتر خراج پیش کیا جاسکے گا۔ انقلابی شاعر غدر اِس مسئلہ پر بی جے پی صدر بنڈی سنجے، پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی اور سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا سے بھی شخصی طور پر نمائندگی کرچکے ہیں۔ ر