حیدرآباد ۔ انقلابی گیت کار نثار احمد عرف سدالہ نثار کا آج کورونا سے انتقال ہوگیا ۔ واضح رہے کہ انہوں نے عوامی شعور بیدار کرنے کورونا وائرس پر گیت تحریر کیا تھا ۔ محمد نثار احمد کی 55 سال عمر تھی اور وہ گاندھی ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ۔ نثار آر ٹی سی کے ملازم تھے اور ائمپلائز یونین کے اسسٹنٹ سکریٹری بھی رہے تھے ۔ وہ انقلابی گیت کاروں کی تنظیم تلنگانہ پراجا ناٹیہ منڈی کے سکریٹری بھی تھے ۔ سی پی آئی سکریٹری کے نارائنا نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔