٭ جادو پور یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے منگل کو کانوکیشن کی تقریب کے دوران اسٹیج پر ترمیم شدہ قانون شہریت (سی اے اے) کی نقل پھاڑدی اور انقلاب زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر کو یونیورسٹی سے واپس ہونے پر مجبور ہونا پڑا جبکہ انہیں سیاہ جھنڈیاں دکھائے گئے اور طلبہ نے سی اے اے و نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی ) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کا راستہ روکا۔