اننت ناگ تصادم: زخمیوں میں سے ایک فوجی جانبر نہ ہوسکا

   

سری نگر : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں جنگجوؤں کے ساتھ تصادم آرائی کے دوران اپنے دو ساتھیوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت زخمی ہونے والا ایک فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔بتادیں کہ اننت ناگ تصادم آرائی میں پاکستانی جنگجو سمیت جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تین جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جنگجوؤں کی طرف سے ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں تین فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اننت ناگ تصادم آرائی کے دوران زخمی ہونے والے تین فوجی اہلکاروں میں سے ایک فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس تصادم میں زخمی ہونے والے دوسرے دو فوجی وجان اور ایک پولئیس اہلکار زیر علاج ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام اضلاع دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران دو پاکستانی جنگجوؤں سمیت چھ جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔