اننت ناگ میں جائے تصادم آرائی پر ایک عام شہری کی نعش بر آمد

   

Ferty9 Clinic

سری نگر، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بڈورہ اچھہ بل میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہوئی تصادم آرائی کے مقام پر منگل کے روز ایک عام شہری کی لاش بر آمد کی گئی۔مہلوک عام شہری کی شناخت 23 سالہ ناصر احمد میر ولد فیاض احمد میر ساکنہ چک اچھہ بل کے بطور ہوئی ہے جو پیشہ کے لحاظ سے ایک ڈرائیور تھا۔ذرائع کے مطابق عام شہری کی لاش بر آمد ہوتے ہی علاقے میں غم وغصے کی لہر پھیل گئی اور لوگ بر سر احتجاج ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لی اور طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔بتادیں کہ اننت ناگ کے بڈورہ اچھہ بل میں پیر کے روز ہونے والے ایک تصادم میں ایک جنگجو اور ایک فوجی افسر ہلاک جبکہ دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔