اننت پور سے کیلے کی برآمدات مسدود ، قیمت میں گراوٹ سے کسانوں کو نقصان

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : مغربی ایشیاء میں تنازعہ کے اثر کی وجہ سے اننت پور ضلع کے سنگانمالا حلقہ سے کیلے کی برآمدات رک گئی ہے ۔ اس صورتحال کو مزید پیچیدہ کرتے ہوئے حالیہ بارش اور تیز ہواؤں نے فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے ۔ فی ٹن 20 ہزار روپئے سے 5 ہزار روپئے تک گر گئی ہے ۔ اس فروخت کی قیمت پر کسان اپنے نقل و حمل کے اخراجات بھی وصول کرنے سے قاصر ہیں ۔ نتیجتاً کئی کسانوں نے اپنی فصلیں کھیتوں میں چھوڑ دی ہیں ۔ کچھ کے لیے گچھوں کو مویشیوں کے چارے کے طور پر استعمال کرنے کے لیے گاڑیوں میں لے جارہے ہیں ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کیلے کی کاشت سنگانمالا حلقہ میں 15 ہزار ایکر پر پھیلی ہوئی ہے ۔۔ ش