اننت پور میں بھیانک سڑک حادثہ ایک خاندان کے 8 افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔/6 فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع میں ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ اوروکنڈہ کے قریب پیش آیا جب ایک لاری نے انووا گاڑی کو ٹکر دے دی۔ انووا میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں 2 کمسن شامل ہیں۔ یہ خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے بیلاری سے نمبی گلو مقام کیلئے جارہے تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار پہنچ گئے اور جانچ کا آغاز کردیا گیا۔ مقامی افراد میں حادثہ کا منظر دیکھ کر غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑیوں کی رفتار تیز ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے اور بے قابو لاری نے انووا کو ٹکر دے دی۔ر