اننت پور میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : اننت پور ضلع کے کلیان درگم میں ایک درد ناک واقعہ میں بیوی نے شوہر کا قتل کر کے اس کی لاش کو گھر کے احاطے میں دفن کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اننت پور ضلع کے کلیان درگم میں پاتھچیرو گاؤں کے ہنمنت کی شادی 18 سال قبل سوکنیا سے ہوئی ۔ انہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہیں ۔ سوکنیا نے ایک غیر مرد سے غیر ازدواجی تعلقات قائم کرلیے تھے ۔ ہنمنت نے اپنی بیوی کو کئی مرتبہ سمجھایا لیکن وہ اپنے شوہر کی باتوں کو نظر انداز کررہی تھی ۔ تین دن قبل بھی ہنمنت نے اسے سمجھایا جس پر سوکنیا نے ہنمنت کا گلہ کاٹ کر اس کا قتل کردیا اور اس کی لاش کو گھر کے احاطے میں دفن کردیا سوکنیا نے کلیان درگم رورل پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی اختیار کی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ۔۔ ش