حیدرآباد 6اپریل (یواین آئی)اے پی کے ضلع اننت پور میں نرسنگ کی ایک طالبہ کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی جس کے بعد اس کو فوری طورپر ضلع اننت پور کے تاڑی پتری میں واقع الگ تھلگ مرکز منتقل کیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہے ۔ ضلع کے پیداپورم منڈل کے مُچوکوٹہ وردھاپالم علاقہ کی رہنے والی یہ طالبہ حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں نرس کے طورپر خدمات انجام دے رہی تھی۔ اس ماہ کی 2تاریخ کو وہ اے پی کے ضلع کرنول میں نرسنگ کی تربیت کے لئے پہنچی۔بعد ازاں وہ 3تاریخ کو اپنے آبائی گاوں وردھاپالم پہنچی۔اس کو اس مرض کی علامات پر فوری طورپر الگ تھلگ مرکز منتقل کیاگیا۔ضلع میں تاحال کورونا وائرس کے 6مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں۔