اننت پور میں ٹریکٹر’نہر میں گرپڑا،جھارکھنڈ کے 4افراد ہلاک

   

اننت پور،25ستمبر (یو این آئی)اے پی کے ضلع اننت پور کے موضع نمبولاپولاکنڈہ میں ہندری نیوا نہر میں ایک ٹریکٹر کے گرجانے کے سبب چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس واقعہ میں دوسرے دو افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کا تعلق ریاست جھارکھنڈ سے بتایا گیا ہے جو یہاں ایک سولار پاور پلانٹ میں کام کرتے تھے ۔ پولیس کے مطابق یہ افراد’ ٹریکٹر کے ذریعہ پاور پلانٹ جارہے تھے کہ وہ راستہ میں بے قابو ہوگیا اور نہر میں گرپڑا جس کے نتیجہ میں 4افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔