حیدرآباد۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) اننت پور ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے جج سرینواس نے شہر کے تمام حصوں میں پرندوں کے لئے مصنوعی گھونسلے لگاکر چڑیوں کے تحفظ کے لئے اننت پور ڈسکور کی اس کوشش کی ستائش کی۔ اے جی انیل کمار ڈسکور بانی جنہوں نے اس تنظیم کی شروعات چڑیوں کے تحفظ کے لئے شروع کی جب انہیں معلوم ہوا کہ پرندوں کے بہت سی اقسام اننت پور علاقہ سے دوسرے مقام منتقل ہونے لگیں۔ انہوں نے محسوس کیا کہ گھونسلے انڈے دینے کے لئے کوئی محفوظ مقام نہیں دکھائی دیا جس کے بعد پرندے اپنا رخ دوسری جانب کرنے لگے جس کے بعد انیل کمار نے مصنوعی گھونسلے تیار کئے اور شہر کے مختلف محفوظ مقامات پر لگانا شروع کیا اور اس میں پرندے اپنا بسیرا کرنا شروع کردیا اور انڈے بھی دینے لگے۔ انیل کمار کی اس کوشش کو کئی تنظیموں نے ڈسکور اور انیل کمار کو تہنیت پیش کی۔ اننت پور ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے جج نے بھی انیل کمار کو عدالت میں تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی اس کوشش پر مبارکباد پیش کی۔ ش