حیدرآباد ۔ 15 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد ڈسٹرکٹ میں اب تک کے سب سے کم عمر کلکٹر کا تقرر کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے 2018ء بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار، انودیپ دریشیٹی کو جمعہ کو حیدرآباد ڈسٹرکٹ کلکٹر مقرر کیا ہے۔ انودیپ 2018ء سیول سرویسیس امتحانات میں ایک آل انڈیا ٹاپر تھے اور 2018ء میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے انہیں ان کے والدین کے ساتھ پرگتی بھون میں لنچ کیلئے مدعو کیا تھا۔ کے سی آر نے انودیپ کی ستائش کرتے ہوئے انہیں ریاست میں کئی نوجوانوں کیلئے رول ماڈل قرار دیا تھا۔ یہ شاید پہلی مرتبہ ہیکہ صرف پانچ سال کی سرویس کے ایک آئی اے ایس عہدیدار کو ضلع حیدرآباد کا کلکٹر مقرر کیا گیا ہے۔