انوراگ نے کنگنا کو اسٹار بنایا اور کنگنا نے انہی کی فلم ’املی‘ چھوڑ دی

   

کنگنا رناوت اپنی فلم ’’منی کارنیکا‘‘ کے بعد سے مسلسل سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ اب کنگنا نے انوراگ بسو کی فلم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ کنگنا نے انوراگ بسو کی فلم ’’املی‘‘ سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ اس فلم کا اعلان انوراگ نے 2018 میں کیا تھا۔ اس وقت کنگنا فلم کو لے کر بہت خوش تھیں لیکن اب اچانک انہوں نے فلم چھوڑ دی ہے جو بے حد چونکانے والا فیصلہ ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کنگنا کے فلم چھوڑنے کی وجہ کا خلاصہ بھی ہوگیا ہے۔ اس بات کی اطلاع خود کنگنا نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال میں نے ’’پنگا‘‘ اور ’’املی‘‘ کا اعلان ایک ساتھ کیا تھا۔ انوراگ بسو کی یہ فلم پچھلے سال نومبر میں ہی شروع ہونے والی تھی، لیکن منی کارنیکا کی وجہ مجھے املی کی تاریخ کو آگے کروانا پڑا۔ پنگا کی شوٹنگ شروع ہوچکی تھی۔ اس لئے میں اسے انکار نہیں کرسکتی تھی۔ انوراگ اور میں نے اس پربات کی مجھے بہت برا لگ رہا ہے کیونکہ بہت وقت بعد انوراگ کے ساتھ املی کے ذریعہ مجھے کام کرنے کا موقع مل رہا تھا یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ کنگنا نے اپنے کیریئر کی شروعات انوراگ بسوکی فلم گینگسٹر سے کی تھی۔ انوراگ نے ہی کنگنا کو سوپر اسٹار بنایا ہے۔