انوراگ ٹھاکر نفرت انگیز تقریر کیس ، دہلی ہائیکورٹ کا آج فیصلہ

   

نئی دہلی : دہلی ہائیکورٹ پیر کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ قائدین برندا کرات اور کے ایم تیواری کی اس درخواست پر فیصلہ سنائے گا جس میں انہوں نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور ان کے بی جے پی کے رفیق و ایم پی پرویز شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے سے تحت کی عدالت کے انکار کو چیلنج کیا ہے۔ دونوں قائدین نے 2020ء میں شاہین باغ میں مخالف سی اے اے احتجاج کے مسئلہ پر مبینہ نفرت انگیز تقریر کی تھی۔ جسٹس چندر دھاری سنگھ نے درخواست پر سماعت کے بعد 25 مارچ کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ درخواست گذاروں نے ٹرائل کورٹ میں یہ شکایت کی تھی کہ انوراگ ٹھاکر ان قائدین کی تقاریر کے نتیجہ میں دہلی کے دو مقامات پر فائرنگ کے واقعات ہوئے تھے۔