نئی دہلی 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کو ایک اشتعال انگیز نعرہ لگانے پر نوٹس جاری کی ہے ۔ انوراگ ٹھاکر نے دہلی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایک اشتعال انگیز نعرہ لگایا تھا ۔ الیکشن میشن نے کہا کہ بادی النظر میں یہ ریمارکس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والے ہیںاور بی جے پی لیڈر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔انوراگ ٹھاکر سے کہا گیا ہے کہ وہ جمعرات 30 جنوری کو دوپہر 12 بجے سے قبل اپنا جواب داخل کریں۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن مزید کسی اطلاع کے بغیر کارروائی کرے گا ۔ کہا گیا ہے کہ مرکزی وزیر نے اسی انتخابی جلسہ میں کچھ اور بھی اشتعال انگیز ریمارکس کئے تھے اور کمیشن کی جانب سے ان کا بھی نوٹ لیا گیا ہے ۔