انور راجا کی ڈی ایم کے میں شمولیت ، بی جے پی کی تنقید

   

چنئی، 21 جولائی (آئی اے این ایس)۔ سابق اے آئی اے ڈی ایم کے وزیر و رکن پارلیمنٹ انور راجا کی ڈی ایم کے میں شمولیت پر تمل ناڈو بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ فیصلہ ڈی ایم کے کی ذات پات، علیحدگی پسند اور مذہب پر مبنی سیاست کو بے نقاب کرتا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان اے این ایس پرساد نے کہا کہ انور راجا نے مذہبی مفادکو عوامی فلاح پر ترجیح دی اور جس پارٹی نے انہیں سیاسی شناخت دی، اسی کے خلاف کام کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں راجا نے خفیہ طور پر این ڈی اے کے خلاف کام کیا۔ پرساد نے ڈی ایم کے اور چیف منسٹرٰ ایم کے اسٹالن پر ہندو مخالف رویے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسٹالن دیگر مذاہب کے تہواروں پر مبارکباد دیتے ہیں لیکن ہندو تہواروں پر خاموش رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجا کا قدم ہندو برادری کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ ڈی ایم کے کی اصل حقیقت کو پہچانیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انور کی ڈی ایم کے میں شمولیت ان باتوں کو بے نقاب کرتی ہے ۔