!انوشکا شیٹی کی بھی کرکٹر سے شادی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے جہاں انوشکا شرما سے شادی کی وہیں اب انوشکا شیٹی کی بھی کرکٹر سے شادی کی خبر ہے۔ بلاک باسٹر فلم باہوبلی کی اداکارہ انوشکا شیٹی کے ساتھ۔ دراصل یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب انوشکا شیٹی کا نام کسی کے ساتھ جوڑا گیا ہو۔ اس سے پہلے ان کا نام فلم باہوبلی کے اداکار پربھاس کے ساتھ جڑچکا ہے لیکن رپورٹ کے مطابق انوشکا شیٹی اب ہندوستانی کرکٹر کے ساتھ رشتے میں ہیں اور شادیوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ حالانکہ اس ہندوستانی کرکٹر کے نام کا انکشاف ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق ٹیم کا یہ کرکٹر شمالی ہندوستان سے تعلق رکھتا ہے۔ ویسے انوشکا شیٹی نے اس ضمن میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔