نئی دہلی، 28ستمبر (یو این آئی ) جونیئر ایشین چمپئن انوشکا ٹھوکور نے نئی دہلی میں آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ رائفل؍پستول؍ شاٹ گن میں اپنی شاندار کاکردگی جاری رکھتے ہوئے مقابلہ کا اپنا دوسرا طلائی تمغہ جیتا۔ پہلے دن رائفل پرون مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد، انوشکا نے 50میٹر رائفل تھری پوزیشن جونیئر خواتین کے مقابلے میں سونے کا میڈل جیتا۔ ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں چوتھے دن فائنل میں انوشکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان کے ایڈرین کرماکر کو مردوں کے جونیئر تھری پی ایونٹ میں چاندی کا تمغہ ملا، جبکہ دمتری پیمینوف نے ٹائٹل جیتا۔ یہ AIN شوٹرز کیلئے خاص دن تھا، جنہوں نے دونوں فائنلز میں جملہ چار تمغے جیتے۔ انوشکا نے فائنل میں 461.0 کا اسکور کیا، جس میں کھڑے پوزیشن سے شوٹنگ کے دوران اپنے 35ویں شاٹ پر بہترین 10.9 شامل ہے ۔ انہوں نے کوالیفکیشن میں 585-31x اسکور کیا تھا اور فائنل میں 6.1پوائنٹ کی برتری کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔