بنگلورو۔ بین الاقوامی اسپیڈ اسکیٹر انولی شاہ نے یہاں 60 ویں نیشنل رولر اسکیٹنگ چمپئن شپ میں تین برونز میڈلس جیتے ہیں۔ انہوں نے چمپئن شپ میں ٹریک پوائنٹ ٹو پوائنٹ + ایلیمینیشن ریس میں ، ٹریک ایلیمینیشن ریس میں اور مکسڈ ریلے ریس میں برونز میڈلس جیتے ہیں۔ کامیابی کے بعد انولی شاہ نے کہا کہ قومی چمپئن شپ میں 3 برونز میڈل جیت کر خوشی ہوئی۔ ہندوستان میں اسپیڈ اسکیٹنگ کی سطح ہر سال بہتر ہوتی جارہی ہے اور ہم بین الاقوامی سطح پر میڈلس جیتنے کے قریب تر ہوتے جارہے ہیں۔ میں کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ گھر واپس جا رہی ہوں۔ ریسنگ کا اچھا تجربہ اور ان تمام شعبوں کا ایک بہتر خیال اور سمجھ جن پر مجھے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تجربہ کو آگے لے جانے اور ایشین گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنے کی منتظر ہوں۔ ای این جی این ایتھلیٹ کی نمائندگی کرنے والی ایک کمپنی ہے جو ہندوستانی خواتین کے ساتھ کام کرتی ہے۔ دیپیکا داس، ہیڈ آف اسپورٹس، ای این جی این نے کہا، ای این جی این کا وژن خواتین کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے اور ان کی کارکردگی کو نکھارنے کے لیے غذائیت، تربیتی سہولیات، کوچز کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ مالی مدد کے ساتھ شروع ہوا۔ انولی کی مسلسل فتوحات اور قومی سطح پر کامیابیاں اس کا نتیجہ ہے۔ انولی نے اس سے قبل 4 گولڈ میڈل بھی جیتے ہیں اور نومبر 2022 میں احمد آباد میں منعقدہ 42 ویں گجرات اسٹیٹ رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر چمپئن کے طور پر سراہا گیا تھا۔